بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بختاور بھٹو اور نومولود تاحال اسپتال میں

سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے بچوں کے انتہائی نگہداشت یونٹ کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

بختاور بھٹو زرداری کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے جاری تصویر سے واضح ہوتا ہے کہ بیٹے کی ولادت کو دو دن گزر جانے کے بعد وہ تاحال اسپتال میں موجود ہیں۔

بختاور بھٹو نے اپنی پوسٹ میں جن ایموجیز کا اضافہ کیا، اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ تشویش کی  کوئی بات نہیں ہے، ماں اور بچہ خیریت سے ہیں۔

سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم شہید بینظیر بھٹو کی نوبیاہتا بیٹی بختاور بھٹو کی شوہر محمود چوہدری کے ہمراہ سیلفی کے چرچے ہو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور محترمہ بینظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ آصف علی زرداری نانا، بلاول بھٹو ماموں اور آصفہ بھٹو خالہ بن گئیں۔

A post shared by Bakhtawar Bhutto-Zardari (@bakhtawarbz)

بختاور بھٹو زرداری نے ٹوئٹ کرکے بیٹے کی ولادت کی تصدیق کی اور بتایا کہ انکے ہاں 10 اکتوبر کو بیٹے کی ولادت ہوئی ہے جس پر وہ بہت خوش ہیں۔

انکے بھائی بلاول اور ہمشیرہ آصفہ نے خوشی کے اس موقع پر انہیں ڈھیروں دعائیں اور پیار بھرے پیغامات بھیجے ۔

حنا پرویز بٹ نے بختاور بھٹو کو بیٹے کی پیدائش اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو ماموں بننے کی مبارکباد دی ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بختاور کے ٹوئٹ پر کہا کہ ماموں بن گیا ہوں اسکے علاوہ آصفہ بھٹو زرداری نے بھی کہاکہ خالہ بن گئی اور اس پر اللہ کے شکر گزار ہیں۔

سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری 29 جنوری کو بلاول ہاؤس کراچی میں پاکستانی نژاد دبئی کے صنعت کار محمود چوہدری کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی تھیں۔

گزشتہ روز رشتۂ ازدواج میں بندھنے والی سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری کو حق مہر میں 132 تولہ چاندی ملی۔

بختاور بھٹو زرداری کی محمود چوہدری سے منگنی نومبر 2020 میں ہوئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.