انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی نئی ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری کردی گئی ہے جہاں پاکستان کے کپتان بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ محمد رضوان کی بھی ایک درجہ ترقی ہوئی ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی نئی ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم بیٹنگ کی فہرست میں 839 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبرپر موجود ہیں۔
بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں شاندار کارکردگی پیش کی اور 6 میچز میں 303 رنز اسکور کیے تھے۔
اس فہرست میں پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان پانچویں نمبر پر ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان ہیں اور اس لسٹ میں تیسرا نمبر جنوبی افریقہ کے ایڈین مرکرم کا ہے۔
بولنگ کے شعبے کی بات کی جائے تو سری لنکن اسپنر ونندو ہسارانگا کا بدستور پہلا نمبر برقرار ہے، دوسرے نمبر پر جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی اور تیسرے نمبر پر آسٹریلین لیگ اسپنر ایڈم زیمپا ہیں۔
آل راؤنڈرز کی فہرست میں افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد نبی کا پہلا نمبر ہے، بنگلادیش کے شکیب الحسن دوسرے اور لیام لیونگ اسٹون تیسرے نمبر پر ہیں۔
Comments are closed.