بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

برطانوی لڑاکا طیارہ ایف 35 بحیرہ روم میں گر کر تباہ

برطانوی لڑاکا طیارہ ایف 35 بحیرہ روم میں گرکر تباہ ہوگیا۔ طیارے کا پائلٹ بحفاظت نکلنے میں کامیاب رہا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی طیارہ معمول کے آپریشن پر تھا کہ حادثے کا شکار ہوگیا۔

برطانوی وزارت دفاع نے لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہونے کی تصدیق کی اور کہا کہ طیارہ تباہ ہونے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.