انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کی تیاریاں جاری ہیں، قومی ٹیم کے اسکواڈ نے مقامی ہوٹل میں مسلسل دوسرے روز بھی جم سیشن کیا۔
قومی کھلاڑی 2 گھنٹے پر مشتمل جم سیشن میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ اسکواڈ آج شام 6 بجے سے آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ میں نیٹ سیشنز کرے گا، قومی اسکواڈ کا ٹریننگ سیشن 3 گھنٹے تک جاری رہے گا۔
ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے دبئی پہنچنے کے بعد کوویڈ ٹیسٹ کے رزلٹ منفی آگئے تھے جس کے بعد قومی اسکواڈ کے ارکان کو اکٹھے سرگرمیوں کی اجازت مل گئی ہے۔
قومی ٹیم کو میگا ایونٹ میں اپنے پہلے میچ سے قبل 2 وارپ میچز بھی کھیلنا ہیں، جو 18 اکتوبر کو ویسٹ انڈیز اور 20 اکتوبر کو جنوبی افریقہ کے خلاف ہوں گے۔
Comments are closed.