بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: پٹاخوں کے گودام کی آگ بجھ گئی، 4 گاڑیاں جل گئیں، 1 شخص زیرِ حراست

کراچی کے علاقے صدر میں واقع پٹاخوں کے گودام میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا، آگ لگنے سے قریب کھڑی 4 گاڑیاں متاثر ہوئیں، پولیس نے ایک شخص کو حراست میں بھی لیا ہے۔

اسٹیشن افسر کے مطابق فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیوں نے آگ پر بر وقت قابو پایا ہے۔

کراچی کے علاقے صدر میں سی بریز اسپتال کے قریب بس اڈے سے متصل خالی پلاٹ پر واقع پٹاخوں کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی۔

کراچی کے مصروف ترین کاروباری علاقے صدر میں پٹاخوں کے گودام میں آگ لگ گئی۔

آگ لگنے کے باعث پٹاخے دھماکے سے پھٹنے لگے، دھماکوں سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، رینجرز اور فائر بریگیڈ کی 2 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں، آگ کی شدت کے باعث فائر بریگیڈ کی مزید 4 گاڑیوں کو بھی طلب کر لیا گیا۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ 3 سال سے رہائشی پلاٹ پر پٹاخوں کا گودام بنایا ہوا ہے جس کے خلاف اب تک کوئی کارروائی کرنے نہیں آیا۔

کراچی کے علاقے بلدیہ میں کپڑے کے گودام میں آگ لگ گئی، آگ کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ پٹاخوں کا گودام حنیف نامی شخص کا ہے، اسی علاقے میں حنیف کے دوسرے گودام میں چند برس قبل بھی آگ لگی تھی۔

آتشزدگی کے نتیجے میں قریب موجود 4 گاڑیاں لپیٹ میں آ گئیں، تاہم آگ لگنے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس نے رہائشی علاقے میں غیر قانونی گودام بنانے کے الزام میں ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.