ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آسٹریلوی شہر میلبورن میں ہونے والا پاک بھارت میچ بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔
آسٹریلیا میں آج سے شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں 23 اکتوبر کو پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں میلبورن میں مدمقابل ہوں گی۔
آسٹریلوی محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار 23 اکتوبر کو میلبورن میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
پاک بھارت میچ کے تمام ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں، میچ بارش سے متاثر ہونے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا۔
رپورٹس کے مطابق میلبورن میں جمعرات سے بارش کی پیش گوئی ہے، آسٹریلیا میں ان دنوں بارشوں سے تین ریاستیں متاثر ہیں اور موسم بھی سرد ہے۔
Comments are closed.