بدھ 7؍رمضان المبارک 1444ھ29؍مارچ 2023ء

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری

کرکٹ کے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کردی گئی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو پہلے اور پاکستان کے محمد رضوان دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ڈیون کانوے کا تیسرا اور بابر اعظم کا چوتھا نمبر برقرار ہے۔

جنوبی افریقا کے رائیلی روسو تین درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر آگئے ہیں۔

اس کے علاوہ ٹی ٹوئنٹی بولرز میں افغانستان کے راشد خان کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ سری لنکا کے ونندو ہسارنگا کا دوسرا نمبر ہے۔

پاکستان کے شاداب خان کا 12 واں اور حارث رؤف کا 17 واں نمبر ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے کہا ہے کہ میرے خیال میں زیادتی ایک حد تک ہونی چاہیے کہ اگلے بندے کو سبق حاصل ہو، سائیڈ لائن کردینا سمجھ سے باہر ہے۔

ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز میں بنگلادیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

دوسری جانب ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں پاکستان کے بابر اعظم کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ بولرز میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ سرفہرست ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.