تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی کا فیصلہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب پر اثر انداز ہوسکتا ہے، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ٹی ایل پی پر پابندی لگنے پر امیدوار کو جماعتی وابستگی ختم کرنا ہوگی۔
ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ٹی ایل پی پر پابندی کے بعد امیدوار کرین کے نشان پر انتخاب نہیں لڑسکے گا۔
ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ صورتحال واضح ہونے تک بیلٹ پیپر کی پرنٹنگ روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ امیدوار آزاد حیثیت میں انتخاب لڑنے کا اہل ہوگا۔
این اے 249 پر مفتی نذیر کمالوی تحریک لبیک کے امیدوار ہیں۔
Comments are closed.