وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک لبیک اب ختم ہوگئی، تحریک لبیک پر پابندی کا فیصلہ حکومت کا اپنا ہے۔
اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ کسی بین الاقوامی طاقت یا ملک نے ہم سے اس ایکشن کامطالبہ نہیں کیا، فیصلہ اندرونی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹی ایل پی پر پابندی کے لیے وزارت داخلہ، وزارت مذہبی امور اور صوبائی حکومتوں نے مل کر ایکشن لیا جو کامیاب ہوا۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومتی رٹ کو چیلنج نہیں کیا جاسکتا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.