ٹیکس بچانے کے لیے فراڈ کے مقدمہ کی تحقیقات کے بعد سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے بچوں پر نیویارک میں کاروبار کرنے پر پابندی عائد کردی گئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق ریاست نیو یارک نے سابق صدر ٹرمپ کے خلاف 25 کروڑ ڈالر کا مقدمہ کیا ہے۔
اس حوالے سے نیویارک کے اٹارنی جنرل کا کہنا ہے کہ تحقیقات سے ثابت ہوا کہ سابق صدر ٹرمپ اور ان کے خاندان نے فراڈ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ اور ان کے بچوں نے ٹیکس بچانے کے لیے فراڈ کیا۔
نیو یارک کے اٹارنی جنرل کے مطابق ٹرمپ کے خلاف تحقیقات تین سال تک جاری رہیں۔ ٹرمپ اور ان کے ادارے نے پراپرٹی کا غلط تخمینہ دیا۔
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے ٹیکس کاغذوں پر جھوٹ بولا، جسے ٹیکس وصولی ادارے کو بھیجا جا رہا ہے۔
نیویارک کے اٹارنی جنرل کے مطابق ٹرمپ اور ان کے بچوں پر نیو یارک میں کاروبار کرنے پر 5 سال کی پابندی لگائی جا رہی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹرمپ اور ان کے بچے نیو یارک میں کاروبار کے لیے قرض بھی نہیں لے سکتے۔
Comments are closed.