بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ٹینس کھلاڑیوں کو کوویڈ پروٹو کولز میں سہولت حاصل

ٹینس کے کھلاڑیوں کو کوویڈ پروٹو کولز میں سہولت دے دی گئی، کھلاڑیوں کو ویکسی نیشن کی صورت میں سہولت ملے گی۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں نے اگر ویکسی نیشن کرائی ہے تو انہیں ٹورنامنٹ میں براہ راست انٹری ملے گی۔

اے ٹی پی نے ٹیسٹ کے استثنیٰ کی لسٹ کو اپ ڈیٹ کر دیا ہے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ویکسی نیشن کرانے والے کھلاڑیوں کو آسٹریلین اوپن کی طرح قرنطینہ نہیں کرنا پڑے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.