ٹوکیو اولمپکس میں شریک پاکستانی ایتھلیٹس کے لیے قومی کرکٹرز کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر فہیم اشرف نے کہا کہ میری دعا ہے کہ پاکستانی ایتھلیٹس ٹوکیو اولمپکس میں اچھا کھیلیں۔
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر عالیہ ریاض نے ٹوکیو اولمپکس کے دستے کے لئے گُڈ لک کہا۔
دوسری جانب قومی ٹیم کے اسٹار اوپنر فخر زمان نے کہا کہ اولمپک دستے خاص طور پر ماحور شہزاد اور نجمہ پروین کے لیےکہوں گا کہ وہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔
فاسٹ بولر حسن علی نے کہا کہ قومی ایتھلیٹس اولمپکس گیمز سے لطف اندوز ہوں اور اچھا کھیل پیش کریں۔
محمد حسنین نے ارشد ندیم اور بسمہ خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ندا ڈار نے کہا کہ ٹوکیو اولمپکس میں شریک پاکستانی دستے کو بیک کر رہی ہوں۔
سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ میری دعا ہے تمام ایتھلیٹس اچھا کھیل پیش کریں، ارشد ندیم، بسمہ خان اور ماحور شہزاد سے امید ہے بہترین پرفارمنس دیں گے۔
شاداب خان نے کہا کہ اولمپکس میں شریک ہر پاکستانی ایتھلیٹ کے لیے دعاگو ہوں۔
شاہین شاہ آفریدی نے تمام پاکستان ایتھلیٹس کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے شاہ حسین شاہ اور طلحہ طالب کے لیے خصوصی دُعائیں کی۔
ٹوکیو اولمپکس کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب آج ہوگی، دنیا بھر سے تقریبا ساڑھے 11 ہزار ایتھلیٹس ایونٹ میں شرکت کریں گے، 33 کھیلوں کے 50 ڈسپلن میں 339 ایونٹس ہوں گے۔
کووڈ 19 کی وجہ سے ٹوکیو اولمپکس تماشائیوں کے بغیر ہوگا، اولمپکس میں شرکت کے لیے پاکستانی ایتھلیٹس ارشد ندیم اور نجمہ پروین ٹوکیو روانہ ہوگئے ہیں۔
Comments are closed.