ٹوکیو اولمپکس کے پانچویں روز بھی میزبان جاپان کی برتری قائم رہی، مزید تین سونے کے تمغے جیت کر تعداد 13 کرلی۔ چین 12 گولڈ کے ساتھ دوسرے امریکا 11 طلائی تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
ٹوکیو اولمپکس کے پانچویں روز سوئمنگ میں امریکی ایتھلیٹ نے 1500 میٹر فری اسٹائل میں طلائی تمغہ جیتا۔ خواتین کی دو سو میٹر فری اسٹائل ریس میں آسٹریلیا کی ٹٹماس نے ایک منٹ 53 اعشاریہ پانچ صفر سیکنڈ میں فاصلہ طے کرکے گولڈ میدل اپنے نام کیا۔
خواتین کی 200 میٹر میڈلے میں جاپان نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ روئنگ کے مینز ایونٹ میں نیدرلینڈ نے طلائی تمغہ جیتا، برطانیہ دوسرے اور آسٹریلیا کی ٹیم تیسرے نمبر پر رہی رہی۔
خواتین روئنگ میں چین کی ٹیم نے پولینڈ اور آسٹریلیا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کیا۔
مینز روڈ ریس سائیکلنگ میں سلووینیا کے راگ لچ پراموز نے 44.2 کلو میٹر کا فاصلہ صرف 55.4 سیکنڈ ز میں طے کرکے اپنے ملک کے لئے اس ایونٹ میں پہلا گولڈ میڈل حاصل کیا۔
پانچویں روز کے اختتام پر جاپان 13 گولڈ میڈلز کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر ہے۔ چین 12 گولڈ کے ساتھ دوسرے امریکا 11 طلاےی تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
Comments are closed.