بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ٹوکیو اولمپکس: آج دو پاکستانی ایتھلیٹس ایکشن میں ہوں گے

ٹوکیو اولمپکس میں آج دو پاکستانی سوئمنگ اور بیڈمنٹن میں ایکشن دکھائیں گے۔

سوئمر حسیب طارق مردوں کی 100 میٹر فری اسٹائل ہیٹس میں ایکشن میں ہوں گے، حسیب طارق کی ہیٹ پاکستانی وقت کے مطابق دن 3 بجکر 4 منٹ پر شروع ہوگی۔

بیڈمنٹن میں ماحور شہزاد اپنا دوسرا گروپ میچ آج کھیلیں گی، ماحور شہزاد اور کرسٹی گلمور کا میچ صبح 10 بجے شروع ہوگا۔

ادھر ٹوکیو اولمپکس کے تیسرے دن میزبان جاپان کے ایتھلیٹس نے شاندار کارکردگی کے ذریعے مزید 3 سونے کے تمغے اپنے نام کرکے میڈل ٹیبل پر 8 گولڈ کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

برطانوی ایتھلیٹس نے بھی سونے کے تمغوں کا کھاتہ کھول لیا، اُنہوں نے 3 طلائی تمغے جیتے جبکہ چینی ایتھلیٹس کی کارکردگی مایوس کن رہی جو تیسرےدن اپنے سونے کے تمغوں کی تعداد کو نہ بڑھاسکے، امریکا بھی 3 گولڈ میڈلز حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.