بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آزاد کشمیر انتخابات، (ن) لیگ آج اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریگی

مسلم لیگ( ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت آج مظفرآباد پہنچ کر آزاد کشمیر کے انتخابات سے متعلق اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔

پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام تر دھاندلی کے باوجود تحریک انصاف اتنے ووٹ نہیں لے سکی جتنے ماضی میں مسلم لیگ (ن) یا پیپلزپارٹی لیتی رہی ہے۔

دوسری جانب پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے آزاد کشمیر انتخابات میں تشدد اور دھاندلی کا سہارا لیا مگر اس کے باوجود پیپلزپارٹی نے 11 نشستیں جیت لیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.