دُنیا کے امیر ترین شخص اور امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کو خریدنے کی پیشکش پر ٹوئٹر کے 11 رکنی بورڈ کی میٹنگ ہوئی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق 11 رکنی بورڈ ممبرز نے اتوار کو کمپنی کو خریدنے کے حوالے سے ایلون مسک کی 46.5 بلین ڈالرز کی پیشکش پر تبادلہ خیال کیا۔
رپورٹ کے مطابق دو افراد نے نام نہ ظاہر کرنے پر بتایا کہ ٹوئٹر کا بورڈ ایلون مسک سے ملاقات بھی کرے گا جس میں معاہدے سے متعلق گفتگو کی جائے گی۔
ایلون مسک کے اس وقت ٹوئٹر پر 83 ملین سے زیادہ فالوورز ہیں، انہوں نے اسی سال ٹوئٹر کے شیئر خریدتے ہوئے 14 اپریل کو کمپنی کو خریدنے کا ارادہ بھی ظاہر کیا تھا۔
ایلون مسک کا کہنا تھا کہ وہ سوشل میڈیا سروس سے متعلق ٹوئٹر میں کچھ خامیاں دیکھتے ہیں اور اسے دنیا بھر میں آزادی اظہار رائے کے پلیٹ فارم میں تبدیل کرنا چاہتا ہوں۔
یاد رہے کہ اس حوالے سے رواں ماہ ایلون مسک نے کہا تھا کہ اگر ٹوئٹر کی جانب سے میری پیشکش قبول نہیں کی گئی تو مجھے ایک شیئر ہولڈر کے طور پر اپنے عہدے پر نظرثانی کرنے کی ضرورت ہوگی۔
واضح رہے کہ ایلون مسک نے حال ہی میں ٹوئٹر کے 9 فیصد سے زائد تقریباً 3 ارب ڈالرز کی مالیت کے 7 کروڑ 34 لاکھ سے زائد حصص خریدے جس کے بعد وہ ٹوئٹر کے سب سے بڑے شیئر ہولڈر بھی بن گئے تھے۔
Comments are closed.