جمعرات 26؍جمادی الثانی 1444ھ19؍جنوری 2023ء

ٹریڈنگ جیم بورڈ پر لسٹنگ بڑھانے کیلئے پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور کارانداز کے درمیان معاہدہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں چھوٹی اور درمیانی کمپینوں (ایس ایم ایز) کے ٹریڈنگ جیم بورڈ پر لسٹنگ بڑھانے کےلیے پی ایس ایکس اور کارانداز کے درمیان معاہدہ ہوا ہے۔

کارانداز ایس ایم ایز کو اسٹاک ایکسچینج پر لسٹنگ میں معاونت اور لسٹنگ لاگت کی آدھی رقم گرانٹ کی صورت میں ادا کرے گا۔

ملک میں چھوٹے اور درمیانے کاروبار کو فنانسنگ کی فراہمی کے فروغ کےلیے اسپیشل پرپز وہیکل کارانداز پاکستان کو 2014 میں برطانیہ کے بیرونی کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس فنڈنگ نے قائم کیا ہے۔

یہ ادارہ اب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں لسٹنگ کےلیے آنے والی کمپنیوں کو معاونت فراہم کرے گا اور آدھے اخراجات بطور گرانٹ ادا کرے گا۔ اس سلسلے میں ہوئے معاہدے پر منعقدہ تقریب میں روایتی گونگ بجایا گیا۔

برطانوی بیرونی کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ کی ڈائریکٹر جو موئر بھی تقریب میں موجود تھیں۔

سی ای او پاکستان اسٹاک ایکسینج فرخ ایچ خان نے پھر توجہ دلائی کہ کیپٹل مارکیٹ ملکی تعمیر و ترقی میں اپنے کردار کےلیے تیار ہے۔

چیئرپرسن پاکستان اسٹاک ایکسچینج بورڈ نے کہا کہ حکومت اپنے بلز، نوٹس، بانڈز پاکستان اسٹاک میں بیچ کر پیسہ حاصل کریں۔ یہ طریقہ کاروبار دوست ہوگا۔

ڈاکٹر شمشاد اختر نے اس سے قبل اپنے خطاب میں دنیا کے کئی ممالک کی ترقی میں جیم بورڈ سے ملے نتائج پیش کیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.