بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ٹرمپ کی دفاعی ٹیم نے مواخذے کو سیاسی انتقام قرار دیدیا

سابق امریکی صدر ٹرمپ کے خلاف سینیٹ میں مواخذے کی کارروائی کے چوتھے روز ٹرمپ کی دفاعی ٹیم نے دلائل مکمل کر لیے اور  مواخذے کو سیاسی انتقام قرار دے دیا ۔

ٹرمپ کی دفاعی ٹیم نے سینیٹ سے ٹرمپ کو بغاوت پر اکسانے کے الزامات سے بری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سینیٹ میں آج گواہوں کے بیانات لینے یا نہ لینے پر بحث کے بعد اختتامی دلائل دیئے جائیں گے ، مقدمے کے فیصلے پر رائے شماری بھی آج ہی متوقع ہے۔

واضح رہے کہ 100نشستوں پر مشتمل سینیٹ میں اس وقت ڈیموکریٹک اور ری پبلکن پارٹی کے 50-50 ارکان ہیں، صدر کے مواخذے یا انہیں مجرم ثابت کرنے کے لیے ایوان سے دو تہائی یعنی 67 ووٹوں کی ضرورت ہو گی۔

ڈیموکریٹس کو ٹرمپ کو مجرم ثابت کرنے کے لیے ری پبلکن جماعت کے 17 ارکان کی حمایت درکار ہوگی، یہ ہدف بظاہر مشکل نظر آتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.