وزیراطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹیں وزیراعظم عمران خان خود بھی لہرایا کرتے تھے۔
سندھ اسمبلی کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران ناصر حسین شاہ نے کہاکہ اُسی ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے تصدیق کردی ہے کہ پی ٹی آئی حکومت میں کرپشن بڑھی ہے۔
انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کی نااہلی سے گندم ملک سے باہر گئی، آج بھی وفاق نے ہمارے 72 ارب روپے کم دیے۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہاکہ جزائر کا مسئلہ وفاق نے متنازع بنایا، آرڈیننس سے ان کی نیت کھل کر سامنے آگئی۔
اُن کا کہنا تھاکہ بدھ سے سندھ میں ویکسین لگانے کا عمل شروع کیا جارہا ہے، چین سے5 لاکھ کے قریب ویکسین وفاقی حکومت کو ملی ہیں۔
ناصر حسین شاہ نے یہ بھی کہاکہ سندھ کو وفاق حکومت کی جانب سے 82359 ویکسین کے ڈوز ملے ہیں، پہلے مرحلے میں فرنٹ لائن ورکرز کو ویکسین دی جائیگی۔
انہوں نے کہاکہ محکمہ صحت نے خود ڈیڑھ ارب روپے ویکسین کے لیے مختص کیے، وزیراعلیٰ سندھ نے بھی کورونا ویکسین کے لئے بجٹ مختص کیا ہے۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے ویکسین کی خریداری کے لئے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ ابتدائی طور پر سندھ کے10 اضلاع میں ویکسین دی جائےگی، وفاق نے ابھی تک ہمیں ویکسین خریدنے کی اجازت نہیں دی، ہم چاہتے ہیں صوبےکے لوگوں کو کورونا ویکسین مفت ملے۔
Comments are closed.