ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے پنڈورا پیپرز پر سپریم کورٹ آف پاکستان سے رجوع کرلیا۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)، پنڈورا اور پاناما پیپرز میں موجود افراد سے رقم کے ذرائع پوچھے، آف شور کمپنیوں سے پوچھا جائے کہ پاکستان سے رقم کس ذریعے سے باہر بھجوائی گئی۔
درخواست میں کہا گیا کہ ایف بی آر کو آف شور اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیا جائے۔
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے وفاق، نیب، ایف بی آر، اسٹیٹ بینک، ایسیٹ ریکوری یونٹ اور ایس ای سی پی کو فریق بنایا ہے۔
Comments are closed.