بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ٹاک شوز میں حصہ لینے والے لیگی رہنماؤں کی فہرست جاری

مسلم لیگ نون نے ٹی وی ٹاک شوز میں حصہ لینے کیلئے رہنماؤں کی فہرست جاری کر دی، متعدد سینئر رہنماؤں نے فہرست میں نام شامل نہ ہونے پر پارٹی قیادت کو احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

نون لیگ کی طرف سے جاری کی گئی فہرست لندن میں موجود پارٹی کے سینئر رہنما اسحاق ڈار نے جاری کی ہے جس میں شاہد خاقان عباسی، مریم اورنگزیب، اعظم نذیر تارڑ، عظمیٰ بخاری، احسن اقبال، رانا ثناءاللّٰہ ، حمزہ شہباز، مصدق ملک، عرفان صدیقی، خرم دستگیر اورطلال چوہدری کے نام شامل ہیں۔

یہ تمام لیگی ارکان میڈیا ٹاک شوز میں پارٹی کی نمائندگی کرسکیں گے۔

فہرست میں جگہ نہ بنانے والے متعدد سینئر رہنماؤں نے پارٹی قیادت سے احتجاج ریکارڈ کرانا شروع کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جاوید لطیف، محمد زبیر اور طارق فضل چوہدری کو ٹی وی ٹاک شوز میں حصہ لینےکی اجازت نہیں ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.