جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک کے علاقے ملازئی میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر آپریشن کے دوران 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے اعلامیہ کے مطابق آپریشن 7 اور 8 دسمبر کی درمیانی شب دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں، بھتہ خوری اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آپریشن کے دوران اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کا ذخیرہ بھی برآمد ہوا ہے، علاقے میں موجود دیگر دہشتگردوں کے خاتمے کےلیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کےلیے پرعزم ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.