بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ویکسین نہ لگوانے کے معاملے پر نوواک جوکووچ نے خاموشی توڑ دی

عالمی نمبر ایک سربین ٹینس اسٹار نوواک جوکوچ نے ویکسین کی ڈوز نہ لگوانے پر کہا کہ وہ کسی صورت ویکسین نہیں لگوائیں گے، چاہے اس کے لیے انہیں کتنی ہی بڑی قیمت کیوں نہ چُکانی پڑے۔

نوواک جوکوچ نے بی بی سی سے خصوسی گفتگو میں کہا کہ میں ویکسین لگوانے پر مجبور نہیں ہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ میں کبھی بھی ویکسی نیشن کے خلاف نہیں رہا لیکن میں ہمیشہ اس آزادی کی حمایت کرتا ہوں کہ آپ اپنے جسم کے ساتھ کیا کرنا چاہتے ہیں۔

 جوکووچ سے جب سوال کیا گیا کہ ویکسین نہ لگوانے کے اپنے مؤقف پر ڈٹے رہے تو کیا آپ ومبلڈن اور فرنچ اوپن جیسے مقابلوں میں حصہ لینے کی قربانی دیں گے؟

ٹینس اسٹار نے جواب میں کہا کہ ’یہی وہ قربانی ہے جو میں ادا کرنے کے لیے پوری طرح سے تیار ہوں۔‘

ٹینس اسٹار نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ بعض ٹورنامنٹس میں ویکسینیشن کے ضوابط بدل جائیں گے۔

جوکووچ پُرامید ہیں کہ وہ اپنے اس فیصلے کے ساتھ بھی مزید کئی برس کھیل سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں سمجھ سکتا ہوں کہ عالمی سطح پر ہر کوئی اس وائرس سے نمٹنے کے لیے بڑی کوشش کر رہا ہے اور امید ہے کہ جلد ہی اس وائرس کا خاتمہ ہو جائے گا۔

یاد رہے کہ نوواک جوکووچ اس سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن میں شرکت نہیں کرسکے تھے، انہیں ویکسین نہ لگوانے پر آسٹریلیا سے ڈی پورٹ کردیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.