بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

روہت شرما نےکوہلی سے متعلق سوال پر صحافیوں کو خاموش کرادیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ویرات کوہلی کی فارم کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر میڈیا کے نمائندوں کو خاموش کروادیا۔

ورچوئل پریس کانفرنس کے دوران روہت شرما نے ویرات کوہلی کی فارم کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا ہے کہ اگر آپ لوگ کچھ وقت کے لیے خاموش ہوجائیں گے تو ان کی فارم ٹھیک ہو جائے گی، ہمیں اس بارے زیادہ بات نہیں کرنی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہرات کوہلی ذہین انسان ہیں، وہ ہماری انٹرنیشنل ٹیم کا ایک دہائی سے حصہ ہیں، جب کوئی اتنا وقت کرکٹ کھیلتا ہے تو وہ پریشر اور ماحول کو کنٹرول کرنا سیکھ جاتے ہیں۔

خیال رہے کہ بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کل سے شروع ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.