بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

یوکرین سرحد پر موجود روسی فوج کے دستے بیس میں واپس

روس نے یوکرین کی سرحد کے نزدیک موجود فوج کے کچھ دستے فوجی بیس میں واپس بھیج دیئے ہیں۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق سرحدی علاقے کے نزدیک تعینات فوج کے کچھ یونٹ مشقوں کے بعد واپس جا رہے ہیں۔

جنوبی اور مغربی ملٹری ڈسٹرکٹ کے کچھ دستوں کی فوجی مشقیں مکمل ہو گئی ہیں، فوجی مشقیں مکمل کرنے والے دستے فوجی بیسز میں واپس جا رہے ہیں۔

امریکی محکمۂ دفاع پینٹا گون کے ترجمان جان کربی John Kirby نے کہا ہے کہ امریکا سمجھتا ہے کہ روس نے یوکرین پر حملے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا۔

دوسری جانب امریکی محکمۂ دفاع پینٹا گون کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ امریکا سمجھتا ہے کہ روس نے یوکرین پر حملے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا تھا کہ کشیدگی کے خاتمے کا واضح اشارہ دیکھنے میں نہیں آیا، روس کی جانب سے یوکرین کی سرحد پر فوجیوں کی تعداد کم نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ روس نے یوکرین کے نزدیک ایک لاکھ سے زائد فوجیوں کو جمع کیا تھا جس سے روس کے یوکرین پر حملے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.