بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارت: ویلنٹائن پر خواجہ سرا جوڑے کی شادی

بھارتی ریاست کیرالہ کےایک خواجہ سرا جوڑ ے کی شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

دنیا بھر میں 14 فروری کا دن ’ویلنٹائن ڈے‘ یعنی محبت کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے، اس موقع پر ہر کوئی اپنے اپنے انداز سے اپنے پیاروں سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے نظرآتا ہے۔

اس کے علاوہ بہت سے جوڑے اس خاص دن کا انتخاب شادی کرنے کے لیے بھی کرتے ہیں۔

ایسے ہی ایک خواجہ سرا جوڑے کی شادی کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہورہی ہے، جنہوں نے ویلنٹائن ڈے کے موقع پر شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔

 یہ جوڑا جلد ہی اپنی شادی کو رجسٹر کروانے کے لیے کیرالہ کی ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کے لیے کاغذی کارروائی مکمل کرے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.