وفاقی حکومت نے جلد ویکسینیشن کے لیے خصوصی مراکز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کورونا ویکسینیشن کے معاملے پر وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک بھر میں خصوصی سینیٹر 17 مارچ تک قائم کردیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق خصوصی ویکسینیشن مراکز ابتدائی طور پر 16 شہروں میں بنائے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق 16 شہروں میں اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، ملتان، بہاولپور، فیصل آباد، گجرات، گوجرانوالہ، حیدر آباد، مظفر آباد، میرپور، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں خصوصی ویکسینیشن مراکز بنائے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق وفاق کی تمام اکائیوں کو خصوصی ویکسینیشن مراکز قائم کرنے کی ہدایت جاری ہیں۔
اس سے قبل یہ اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں کہ حکومت نے 70 سال سے زائد عمر کے لوگوں کو واک اِن ویکسینیشن دی جائے گی۔
Comments are closed.