بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ویکسینز وائرس کی نئی اقسام پر قابو پانے میں زیادہ موثر نہیں

کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے تیار کی گئی ویکسینز وائرس کی نئی اقسام پر قابو پانے میں زیادہ موثر ثابت نہیں ہورہیں۔

اس وقت امریکا، برطانیہ، برازیل اور جنوبی افریقہ میں کورونا کے تبدیل شدہ وائرس سامنے آچکے ہیں۔ جس سے یہ سوال پیدا ہوگیا ہے کہ موجودہ کوویڈ ویکسینز وائرس کی نئی اقسام کے خلاف تحفظ دے سکتی ہیں یا نہیں؟

امریکا میں کورونا وائرس کی نئی اقسام پر اب تک کی گئی تحقیق کے مطابق موجودہ ویکسینز کورونا کی تبدیل شدہ وائرس کی شناخت تو کرسکتی ہیں لیکن اس کے خلاف زیادہ تحفظ فراہم نہیں کرسکتیں۔

مثال کے طور پر جنوبی افریقہ کے کورونا وائرس نے فائزر بائیو این ٹیک ویکسین کو دو تہائی حد تک غیر موثر کردیا جبکہ موڈرنا ویکسین اینٹی باڈیز کو فعال بنانے میں 6 گنا کم موثر رہی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.