بدھ2؍رجب المرجب 1444ھ25؍جنوری 2023ء

ویزے جاری کرنے پر پاکستان حکومت کا شکریہ، سیکریٹری بھارتی بیس بال فیڈریشن ہریش کمار

بھارتی بیس بال فیڈریشن کے سیکریٹری ہریش کمار نے حکومتِ پاکستان سے بھارتی ٹیم کو ویزے جاری کرنے پر اظہارِ تشکر کیا ہے۔

ہریش کمار کا کہنا ہے کہ ویزے ملنے کے بعد بھارتی ٹیم ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کھیلنے آج پاکستان پہنچے گی۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی بیس بال ٹیم واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستان پہنچے گی۔

ہریش کمار نے کہا کہ ویزے جاری کرنے پر حکومتِ پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، سید فخر شاہ نے ویزوں کے اجرا میں اہم کردار ادا کیا۔

دوسری جانب ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں شرکت کے لیے فلسطین کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے میچز 27 جنوری سے اسلام آباد میں شروع ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.