بدھ2؍رجب المرجب 1444ھ25؍جنوری 2023ء

الیکشن کمیشن 43 پی ٹی آئی ارکانِ قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کر دیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے 43 ارکانِ قومی اسمبلی کو ڈی نوٹی فائی کر دیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے ان 43 ارکان کے استعفے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے منظور کر کے سمری الیکشن کمیشن کو بھجوائی تھی۔

الیکشن کمیشن نے اس سمری پر کارروائی کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے 43 ارکانِ قومی اسمبلی کو آج ڈی نوٹی فائی کر دیا۔

قومی اسمبلی میں تحریکِ انصاف کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے اب صرف منحرف ارکان ہی باقی بچے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.