بدھ2؍رجب المرجب 1444ھ25؍جنوری 2023ء

ڈالر کے بھاؤ میں اضافہ

امریکی ڈالر کی قدر اور پاکستانی روپے کی ناقدری میں اضافہ مسلسل جاری ہے۔

آج صبح کاروبار کے آغاز میں بھی ڈالر کے بھاؤ میں اضافہ ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 60 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 231 روپے کا ہو گیا ہے۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 230 روپے 40 پیسے پر بند ہوا تھا۔

امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کے باعث پاکستانی روپے کی ناقدری بڑھتی جا رہی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 450 پوائنٹس کے اضافے سے 39 ہزار 506 پر آگیا ہے۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 39 ہزار 55 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.