بدھ2؍رجب المرجب 1444ھ25؍جنوری 2023ء

پولیس ایسی لگائی جیسے میں جیمز بونڈ ہوں: فواد چوہدری

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے گرفتار رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پولیس ایسی لگائی ہے کہ جیسے میں کوئی جیمز بونڈ ہوں۔

عدالت میں پیشی کے موقع پر فواد چوہدری نے کہا کہ میرے خلاف جو مقدمہ درج ہوا ہے اس پر فخر ہے، نیلسن منڈیلا پر بھی یہی مقدمہ تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ کہا جا رہا ہے کہ میں نے بغاوت کی، میں سابق وفاقی وزیر اور سپریم کورٹ کا وکیل ہوں، مجھے عزت و احترام کے ساتھ ٹریٹ کیا جائے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ جس طرح گرفتار کیا گیا وہ مناسب نہیں تھا، مجھے یہ فون کرتے میں خود ہی آ جاتا۔

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے گرفتار رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن سے متعلق جو بات کی سارا پاکستان وہی بات کر رہا ہے۔

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے گرفتار رہنما فواد چوہدری کو درجنوں پولیس کی گاڑیوں کے حصار میں لاہور کی عدالت پہنچا دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کو لاہور سے گرفتار کیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق فواد چوہدری کو ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.