اتوار30؍شوال المکرم 1444ھ21؍مئی 2023ء

وہیل چیئر کرکٹ ایشیاء کپ، پاکستان کا ٹریننگ کیمپ کل شروع ہو گا

وہیل چیئر کرکٹ ایشیاء کپ کی تیاری کے لیے پاکستانی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ کل شروع ہو گا۔

لاہور میں وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی باغِ جناح کرکٹ گراؤنڈ میں ٹریننگ کریں گے۔

پاکستان وہیل چیئر کرکٹ کونسل نیپال میں ایشیاء کپ کی میزبانی کر رہی ہے۔

یہ ٹورنامنٹ 11جولائی سے کٹھمنڈو کے 2 گراؤنڈز میں کھیلا جائے گا۔

وہیل چیئر کرکٹ ایشیاء کپ میں پاکستان، بھارت، نیپال، سری لنکا، بنگلا دیش اور افغانستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔

یاد رہے کہ افغانستان کی ٹیم آئندہ ماہ 3 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنے اسلام آباد آئے گی۔

اس طرح پہلی مرتبہ وہیل چیئر کرکٹ کی انٹرنیشنل ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.