بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وہاب ریاض نے بتادیا ان کا مقابلہ کس سے ہے؟

پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم میں جگہ بنانے کے لیے بڑا جنونی ہوں، اچھی کارکردگی سے سلیکشن کمیٹی کی توجہ حاصل کرنا چاہوں گا، میرا کسی نوجوان بولر سے مقابلہ نہیں بلکہ میرا مقابلہ خود سے ہے۔

کپتان پشاور زلمی وہاب ریاض نے آن لائن پریس کانفرنس میں کہا کہ کورونا پروٹوکول پر عمل درآمد کی ذمہ داری صرف 6 کپتانوں پر نہیں، تمام کھلاڑی اور اسٹاف ممبران کو اپنی ذمےداری ادا کرنا ہوگی، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کورونا کے باعث 2 بار رک چکا ہے، اس بار نہیں رکنا چاہیے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر (این سی او سی ) نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 7 کے پہلے مرحلے میں 25 فیصد تماشائیوں کو شرکت کی منظوری دے دی ہے، لیگ کا پہلا مرحلہ 27 جنوری سے 7 فروری تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا

پشاور زلمی کے کپتان نے کہا کہ ریزرو کھلاڑیوں کا پول اچھا ہے جس میں باصلاحیت کھلاڑی شامل ہیں، زیادہ آپشنز ہونا اچھی بات ہے، بطور کپتان ہميں مدد ملتی ہے، بطور ٹيم ہمارا فوکس صرف جيت پر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سیزنز ميں قريب آکر ٹرافی نہ جيت سکيں، اس بار فنش کریں گے، ڈيرن سيمی اپنی ذاتی مصروفيت کے باعث تاخیر سے جوائن کریں گے، فينز کے سپورٹ کرنے پر شکر گزار ہوں، فينز کو مایوس نہیں کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.