بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وفاق کے پاس تنخواہیں دینے کے بھی پیسے نہیں ہوتے، سابق گورنر اسٹیٹ بینک

سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین کا کہنا ہے کہ وفاق کے پاس تنخواہیں دینے کے بھی پیسے نہیں ہوتے، بحران سے نکلنے کیلئے مفتاح اسماعیل جیسے مشکل فیصلے کرنا ہوں گے۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عشرت حسین کا کہنا تھا کہ ٹیکس چوری کیلئے کاروباری افراد کو تمام طریقے معلوم ہیں، یومیہ لاکھوں کا کاروبار کرنے والے بھی ٹیکس نیٹ سے باہر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کی معاشی صورتحال میں بہت فرق ہے، بھارت نے نوے کی دہائی میں نجکاری شروع کی، پاکستان میں ایسا نہ ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ بنگلادیش میں حکومت جو بھی ہو پالیسیاں تبدیل نہیں ہوتیں۔

سابق گورنر اسٹیٹ بینک نے مزید کہا کہ حکومت کو کاروبار نہیں کرنا چاہیے، نجکاری کرنا ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ جو ٹیکس نیٹ میں ہیں ان پر مزید ٹیکسوں کا بوجھ بڑھایا جا رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.