بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران با اختیار نہیں تھے تو پونے چار سال کیا کرتے رہے؟ شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آپ بااختیار نہیں تھے تو پونے 4 سال کیا کرتے رہے؟

اسلام آباد میں  مفتی محمود کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی چیئرمین پر تنقید کے تیر برساتے ہوئے کہا کہ وہ لوگ جلسوں میں عجیب و غریب باتیں کرتے ہیں، کبھی کہتے ہیں مجھے سب کی حمایت ہے اور کبھی کہتے ہیں بااختیار نہیں تھا، ایسا جھوٹا شخص اپنی زندگی میں نہیں دیکھا۔

شہباز شریف نے کہا کہ دن رات جھوٹ بولتے اور قوم  و اداروں کے خلاف سازش کرتے ہیں، اس سے بڑا فراڈیا نہیں پیدا ہوا، عمران خان اب کہتے ہیں مجھے آزادی کے ساتھ فیصلے نہیں کرنے دیے گئے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ اکتوبر کے بل میں بجلی کی قیمت میں کمی کی گئی ہے، یہ کمی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔

وزیراعظم نے مفتی محمود سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ مفتی محمود ایک عظیم عالم دین تھے، میں علماء کرام کی جوتیوں میں بیٹھنے والا شخص ہوں، ان کے پاس ایک ٹوٹی پھوٹی گاڑی تھی، وہ سادہ طبیعت انسان تھے، مفتی محمود کی ملک و قوم کے لیے گراں قدر خدمات ہیں، انہوں نے سیاست میں گفتگو کا دروازہ کبھی بند نہیں کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ آج سیاست میں گالم گلوچ سے آغاز اور اختتام کیا جاتا ہے، ایسا گروہ پیدا کیا جا رہا ہے جس کو بےعزتی کرنا سکھایا جا رہا ہے، ایسے گروہ کا راستہ بند کریں گے اور ان کی سیاست کو دفن کردیں گے۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ کیسے ممکن ہے کہ میں عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالوں گا، مشکل سے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہوا، مولانا نے پھونک ماری، جادو ٹونا نہیں کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ اختلافات کے باوجود مذاکرات جمہوریت کا حسن ہیں، ہم خلوص نیت کے ساتھ کام کر رہے ہیں، نفرت اور انتشار کی سیاست کا خاتمہ کریں گے۔

وزیراعظم  نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی دعاؤں سے معیشت بہتر ہورہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.