وفاقی وزیر ترقی ومنصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا ویکسین لگنے کا آغاز اگلے ہفتے سے شروع ہوجائے گا۔
وفاقی وزیر منصوبی بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین لانے کیلئے پاک فضائیہ کا طیارہ آج چین جائے گا تاہم ملک میں کورونا ویکسین لگنے کا آغاز آیندہ منگل یا بدھ سے ہوجائے گا اور سب سے پہلے ویکسین فرنٹ لائن ورکرز کو لگائی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ فرنٹ لائن ورکرز کے بعد دوسرے مرحلے میں ویکسین 65 سال سے زائد عمر کے افراد کو لگائی جائے گی جبکہ سرکاری سطح پر ویکسین مفت لگائی جائے گی۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ کوویکس کی ویکسین جون تک پاکستان کو فراہم کردی جائی گی، کوویکس کے تحت پاکستان کو ایک کروڑ 70 لاکھ ویکسین ملیں گی جبکہ “کوویکس” سے ویکسین کی دستیابی یقینی بنانے کا معاہدہ 8 ماہ پہلے کیا۔
The post وفاقی وزیر نے خوشخبری سنادی appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.