وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ وفاقی وزراء لوڈشیڈنگ کے معاملے پر غلط بیانی کررہے ہیں۔
امتیاز شیخ نے بجلی کے ترسیلی نظام اور لوڈشیڈنگ پر جاری بیان میں کہا کہ نیپرا اجلاس میں کمپنیوں کے سربراہان نے 15گھنٹے لوڈشیڈنگ کا اعتراف کیا، سربراہ این ٹی ڈی سی نے اعتراف کیا سسٹم میں صرف 23 ہزار میگاواٹ بجلی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت37ہزارمیگاواٹ پیداواری صلاحیت ہونے کا دعویٰ کررہی ہیں۔
امتیاز شیخ نے سوال اٹھیا کہ وفاق بتائے کہ باقی بجلی کہاں ہے؟ سندھ سمیت پورے ملک میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ وفاقی حکومت توانائی مسائل پر سندھ کی کاوشوں پر رکاوٹیں کھڑی کررہی ہے، وفاق پر واضح کردیا ہےملک میں توانائی مسائل کا حل صرف سندھ کے پاس ہے۔
Comments are closed.