بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وفاقی حکومت کو اضافی سرچارج، بجلی مزید مہنگی کرنے کا اختیار مل گیا

وفاقی حکومت کو اضافی سرچارج، بجلی مزید مہنگی کرنے کا اختیار مل گیا، نیپرا ایکٹ میں ترمیم کا آرڈیننس جاری کردیا گیا۔

آرڈیننس کے مطابق حکومت بجلی کے بلوں پر 10 فیصد سرچارج وصول کرسکے گی، نیپرا ایکٹ میں ترمیم کے آرڈیننس کا اطلاق فوری ہوگا۔

آرڈیننس کے مطابق حکومت کو ایک روپے 40 پیسے فی یونٹ تک سرچارج لگانے کا اختیار مل گیا۔

مسلم لیگ ن کے دور میں حکومت کو سرچارج عائد کرنے کا اختیار ختم کردیا گیا تھا۔

آرڈیننس کے مطابق حکومت کو آئندہ دو سال میں بجلی ساڑھے 5 روپے تک مہنگا کرنے کا اختیار ہوگا، حکومت بجلی کی قیمت کے 10 فیصد تک سرچارج لگا سکے گی۔

ڈسکوز کی ریونیو ضروریات کے 10 فیصد تک سرچارج عائد ہوسکے گا، عوام پر سرچارج کی مد میں 150 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

آرڈیننس کے مطابق بجلی سسٹم کو سالانہ 1400 ارب روپے حاصل کرنا ہیں، حکومت نے سرکلر ڈیٹ کے حل کیلئے سرچارج لگانا ضروری قرار دیا ہے، جبکہ نیپرا کو بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے خود مختاری مل گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.