پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے بورڈ آف گورنرز نے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا استعفیٰ منظور کرلیا۔
خیال رہے کہ وسیم خان نے یہ عہدہ یکم فروری 2019 کو تین سال کے لیے سنبھالا تھا۔
اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کا کہنا ہے کہ وسیم خان نے پی سی بی میں بہترین قیادت کا مظاہرہ کیا، پی سی بی وسیم خان کا مشکور اور ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہے۔
دوسری جانب وسیم خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ سے وابستگی پر فخر ہے، ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی اور پی ایس ایل کے انعقاد پر مطمئن ہوں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ عہدے کا چارج سنبھالا تو دنیا بھر میں پاکستان کرکٹ کا مثبت امیج اُجاگر کرنا پہلا ٹاسک بنایا۔
وسیم خان کا کہنا تھا کہ میرے لیے آگے بڑھنے اور اپنی فیملی سے دوبارہ ملنے کا یہی بہترین وقت ہے۔
انہوں نے چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کے لیے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
Comments are closed.