پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور وزیراعظم کے مشیر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ وزیر کے مقابلے میں رکن قومی اسمبلی زیادہ تنخواہ لیتا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کے دوران قمر زمان کائرہ نے کہا کہ سرکاری گاڑی استعمال کرتا ہوں، سوا تین لاکھ روپے تنخواہ لیتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ 1 لاکھ 10 ہزار گھر کا کرایہ کٹ جاتا ہے، 60 ہزار بجلی اور 20 ہزار گیس کا بل آتاہے، کچن چلانے کےلیے 2 لاکھ روپے اپنے پاس سے ڈالتا ہوں۔
پی پی رہنما نے مزید کہا کہ ماضی میں ساری ساری رات شادی ہال کھلے ہوتے تھے، 10 بجے بند ہوئے تو لوگوں نے شکر ادا کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ شادی ہالز کے جلد بند ہونے پر لوگ کہتے تھے ایک بری عادت تھی جو ختم ہوئی، مارکیٹ دیر کھلی رکھنا بھی ایک عادت ہے، جسے درست کرنے کی ضرورت ہے۔
قمر زمان کائرہ نے کہا کہ معاشرے میں بدزبانی اور بدتمیزی انتہا پر جارہی ہے، یہ کلچر عمران خان کا پیدا کردہ ہے اور اس کا سب سے بڑا نقصان انہی کو ہوگا۔
Comments are closed.