بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیر داخلہ شیخ رشید کی قیام گاہ کے باہر فائرنگ، 8 سالہ بچہ زخمی

راولپنڈی میں وزیر داخلہ شیخ رشید کی قیام گاہ کے باہر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 8 سالہ بچہ زخمی ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ سے زخمی بچے کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا، جس کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

پولیس کے مطابق وارث خان کے علاقے لال حویلی کے باہر گولی لگنے سے زخمی ہونے والا بچے کا نام انس ہے جو اپنے والد کی چنے کی ریڑھی پر بیٹھا تھا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے متعلق سی سی ٹی وی ویڈیو سے مدد حاصل کی جارہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.