بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

افغانستان: ہرات میں اقوام متحدہ کی عمارت پر حملہ، گارڈ ہلاک، متعدد افراد زخمی

افغانستان کے شہر ہرات میں اقوام متحدہ کی عمارت پر حملے میں ایک سیکیورٹی گارڈ ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

اقوام متحدہ کے مطابق حملہ آور حکومت مخالف تھے، اقوام متحدہ نے حملہ آوروں کی فوری شناخت کا مطالبہ بھی کردیا۔

افغان میڈیا نے طالبان کو حملے کا ذمے دار قرار دیا۔ تاہم طالبان کا فی الحال کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔

بتایا جاتا ہے کہ عمارت پر راکٹ گرنیڈز سے حملہ کیا گیا۔ افغان میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی عمارت پر حملہ طالبان نے کیا ہے لیکن طالبان کا ابھی تک اس بارے میں کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

 یورپی یونین نے اقوام متحدہ کی عمارت پر حملے کی کی شدید مذمت کی ہے۔ ہرات شہر میں افغان فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ 

ہرات میں تمام سفارتی کمپاؤنڈز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ جبکہ پچھلے 24 گھنٹوں میں طالبان ہلمند اور ہرات صوبوں کے دارالحکومتوں میں داخل ہو گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.