بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیر اعلیٰ کا عارف نظامی کے انتقال پر دکھ کا اظہار

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سینئر صحافی عارف نظامی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ مرحوم باشعور صاف گو اور حالات پر گہری نظر رکھنے والے صحافی تھے اور زندگی کے آخری ایام تک مرحوم نظامی ٹی وی اسکرین پر کام کرتے رہے۔

ملک کے سینئر معروف صحافی اور سابقہ نگراں حکومت کے…

انہوں نے کہاکہ مرحوم عارف نظامی محنت کو ہی عظمت سمجھتے تھے، اللہ پاک مرحوم کے درجات بلند فرمائے۔

واضح رہے کہ عارف نظامی عارضہ قلب میں مبتلا تھے اور گزشتہ 2 ہفتوں سے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.