وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سینئر صحافی عارف نظامی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ مرحوم باشعور صاف گو اور حالات پر گہری نظر رکھنے والے صحافی تھے اور زندگی کے آخری ایام تک مرحوم نظامی ٹی وی اسکرین پر کام کرتے رہے۔
انہوں نے کہاکہ مرحوم عارف نظامی محنت کو ہی عظمت سمجھتے تھے، اللہ پاک مرحوم کے درجات بلند فرمائے۔
واضح رہے کہ عارف نظامی عارضہ قلب میں مبتلا تھے اور گزشتہ 2 ہفتوں سے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
Comments are closed.