وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے اثاثوں سے متعلق معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا موقف سامنے آگیا۔
معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جمع کروائے گئے اثاثوں میں کسی قسم کا کوئی تضاد نہیں ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بجٹ سیشن اور دیگر سرکاری مصروفیات کے باوجود وزیراعلیٰ کی جانب سے الیکشن کمیشن کے نوٹس کا جواب بروقت جمع کروایا۔
معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے اثاثے ڈکلیئرڈ ہیں، اثاثوں کے بارے میں جعلی راج کماری کی چھوٹی کنیز کا بیان دروغ گوئی اور جھوٹ پر مبنی ہے۔
Comments are closed.