بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیر اعظم کی کھانا پکانے کے اوقات میں گیس فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

وزیرِاعظم شہباز شریف کی جانب سے موسم سرما میں گیس کی متوقع طلب کے پیشِ نظر لائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ گھریلو صارفین کو کھانا پکانے کے اوقات میں گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے، گزشتہ حکومت کی طرح بدانتظامی اور مجرمانہ غفلت قبول نہیں کروں گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران حکومت نے کورونا کے دوران عالمی منڈی میں سستی گیس کا فائدہ نہیں اٹھایا، بروقت گیس نہ خرید کر اس قوم کے ساتھ بہت بڑا ظلم کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ گزشتہ حکومت کے بر وقت فیصلے نہ کرنے کا خمیازہ پورا ملک بھگت رہا ہے، معیشت میں بارودی سرنگیں بچھانے والوں نے ہر شعبے پر خودکُش حملےکر کے غریب کی کمر توڑ دی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.