بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عدالت سے بری ہونے کے بعد مریم نواز نے کیا ٹوئٹس کیں؟

گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کو ایون فیلڈ ریفرنس سے بری کردیا تھا جس کے بعد وہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آئیں۔

مریم نواز نے اپنے والد نواز شریف کی ویڈیو ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ’جیو نیوز‘ پر عدالتی کارروائی دیکھ رہے ہیں۔

اس ویڈیو کو پوسٹ کرنے کے کچھ دیر بعد مریم نواز نے ٹوئٹر پر ہی پوسٹ لکھی کہ ’آج امّی کی بہت یاد آئی‘۔

اس پوسٹ کے کچھ دیر بعد مریم نواز نے اپنے والد کی لندن سے میڈیا ٹاک بھی شیئر کرتے ہوئے لکھا ’اللّٰہ اکبر‘۔

مریم نواز نے سوشل میڈیا پر مبارک باد دینے والے ایک شخص کا شکریہ بھی ادا کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.