بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ٹرانس جینڈر بل شریعت اور آئین پاکستان کے خلاف ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ٹرانس جینڈر بل شریعت، اسلام اور آئین پاکستان کے خلاف ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران سراج الحق نے کہا کہ ٹرانس جینڈر بل بنیادی طور پر مغربی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مغربی طاقتوں نے پہلے ہمارے معاشی نظام پر حملہ کیا، سود کو شامل کرکے معاشی نظام کو تباہ کیا گیا۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے مزید کہا کہ ہم اسے نیو ورلڈ آڈر اور دجالی تہذیب کا حملہ سمجھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گھریلو تشدد کا بل لاکر ہمارے خاندانی نظام پر بھی حملہ کیا گیا، ایف اے ٹی ایف کے قوانین بھی چند لمحوں میں پاس کروائے گئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.