بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سعودی پورٹ پر پی این ایس سی کا جہاز تحویل میں لے لیا گیا، ذرائع

پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) کے جہاز کو خرابی کے باعث سعودی راس تنورہ پورٹ پر تحویل میں لے لیا گیا۔

پی این ایس سی ذرائع کا کہنا ہے کہ  پچھلے ماہ 4 ارب روپے کی لاگت سے خریدے مردان جہاز میں بھی خرابی سامنے آئی ہے، جس کی وجہ سے اسے تحویل میں لیا گیا ہے۔

پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) کی جانب سے 14 سال پرانے جہازوں کی خریداری کے معاملے پر انکوائری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز پر 1 لاکھ ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا ہے، ایک دن پورٹ پر رکنے کی رقم بھی وصول کی گئی ہے۔

پی این ایس سی نے گذشتہ ماہ 8 ارب روپے کے دو جہاز خریدے تھے، دوسرے جہاز سرگودھا کا پمپنگ سسٹم بھی خرابی کا شکار ہوا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.